خدا کی مرضی آپ کےلیےنمونہ

خدا کی  مرضی آپ کےلیے

1 دن 5 میں سے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ جہاں ہیں، وہاں خدا نے آپ کو کیوں رکھا ہے؟ کیا وہ واقعی آپ کے ساتھ ہے؟ خدا کی مرضی کو سمجھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ ہمیشہ برکت کا باعث ہوتا ہے۔ تو آئیے، چند دن خدا کی مرضی کو جاننے کے سفر پر چلتے ہیں۔

کیا آپ نے آج اپنا ایمان مضبوطی سے تھام لیا ہے؟

پہلا دن: زیادہ ایمان

کبھی ایسا ہوا کہ موسم بدلتے وقت آپ کو یہ فیصلہ کرنا مشکل لگا کہ کیا پہنیں؟ اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم تیاری مکمل نہیں کرتے اور پھر بعد میں سردی لگنے کی وجہ سے بیمار پڑ جاتے ہیں۔ تب ہمارے دل میں خیال آتا ہے، "کاش میں نے جیکٹ پہن لی ہوتی تو ایسا نہ ہوتا!" ایمان کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے، اگر ہم خود کو ایمان کی مضبوطی سے نہ ڈھانپیں تو زندگی کی مشکلات ہمیں کمزور کر دیتی ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایمان سےخو د کو کیسے ڈھانپیں؟ بائبل میں لکھا ہے: "پس ایمان سننے سے پیدا ہوتا ہے اور سننا مسیح کے کلام سے" (رومیوں 10: 17)، یعنی ہمیں خدا کی آواز زیادہ سننے کی ضرورت ہے۔ جب ہم اپنے ارد گرد کی دنیا کی باتوں میں الجھ جاتے ہیں، تو ہمارا ایمان کمزور پڑنے لگتا ہے، لیکن جب ہم خدا کے قریب آتے ہیں، دعا میں وقت گزارتے ہیں، اس کے کلام کو پڑھتے ہیں، تو ہمارا ایمان بڑھتا ہے۔ آج کے دور میں کئی طریقے ہیں جن سے ہم خدا کی آواز کو زیادہ سن سکتے ہیں، جیسے مسیحی پیغامات، عبادتی گیت، اور بائبل کا مطالعہ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ہم کس کی آواز پر کان لگا رہے ہیں؟ کیا ہم دنیا کی باتیں زیادہ سن رہے ہیں یا خداوند یسوع کی؟ زندگی کے ہر لمحے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ ہم کس طرف دھیان دیں گے۔ یہ ہمارا انتخاب ہے، اور یہ انتخاب ہماری زندگی پر اثر ڈالتا ہے۔ آج میں آپ کو دعوت دیتی ہوں کہ آپ "زیادہ ایمان" کو چنیں، تاکہ کل آپ کو یہ نہ کہنا پڑے، "کاش میں نے زیادہ ایمان لیا ہوتا!"

کیونکہ خدا آپ کو دیکھتا ہے، وہ آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے، اور ہاں

، آپ ایک معجزہ ہیں۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی  مرضی آپ کےلیے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ جہاں ہیں، وہاں خدا نے آپ کو کیوں رکھا ہے؟ کیا وہ واقعی آپ کے ساتھ ہے؟ خدا کی مرضی کو سمجھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ ہمیشہ برکت کا باعث ہوتا ہے۔ تو آئیے، چند دن خدا کی مرضی کو جاننے کے سفر پر چلتے ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=quitting-is-the-key-haroon-gill