خدا کی مرضی آپ کےلیےنمونہ

آپ نے کتنے قیمتی موقعے کھو دیے؟
کتابِ مقدس: 1 تھسلنیکیوں 5:5 - 5: 11
کبھی آپ نے سوچا ہے ؟؟؟؟
ایک دن ایک شخص میرے سامنے کھڑا تھا، چہرے پر خوشگوار مسکراہٹ لیے، اور بولا: "دیبورا، کیا آپ مجھے یاد کرتی ہیں؟ کئی سال پہلے، آپ نے میرے کلب میں گایا تھا…" میں ماضی میں چلی گئی ، جب میری زندگی بالکل مختلف تھی۔ میں وہ نہیں تھی جو آج ہوں، میں صرف پیسہ کمانے کے لیے گاتی تھی، لوگوں کی پسند کے مطابق، بغیر یہ سوچے کہ میرے گانے کسی کی زندگی پر کیا اثر ڈال رہے ہیں۔ لیکن آج وہی شخص، جو کبھی کلب کا مالک تھا، کہہ رہا تھا: "میری زندگی بدل چکی ہے! میں یسوع مسیح پر ایمان لا چکا ہوں، اور روزانہ اُن معجزات کو پڑھنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں جو آپ لکھتی ہیں۔" یہ سن کر میرا دل خوشی سے بھر گیا، مگر ساتھ ہی ایک گہری اداسی نے بھی مجھے گھیر لیا—یہ شخص ہمیشہ سچائی کی تلاش میں تھا، اور میں، جو پہلے سے سچائی جانتی تھی، اُسے نہ دکھا سکی! میں اُس وقت اپنی زندگی میں یسوع کے نو ر کو اپنی زندگی سے ظا ہر نہیں کر رہی تھی اس لیے وہ بھی مجھ میں یسوع کو نہ دیکھ سکا۔ شاید خدا مجھے پہلے ہی اُسے اپنے پاس بلانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا، لیکن میں نے موقع گنوا دیا۔ مگر خدا کی محبت کا یہ عظیم ثبوت ہے کہ اُس نے پھر بھی اُسے اپنے پاس بلا لیا! مگر کون جانتا ہے، شاید وہ اُسے میرے ذریعے پہلے ہی اپنے پاس لانا چاہتا تھا۔ کیا آپ کے سا تھ بھی ایسا تو نہیں ہو ا کیا آپ وہ سچائی بانٹ رہے ہیں جو خدا نے آپ کو دی ہے؟ کتابِ مقدس میں لکھا ہے:
(1 تھسلنیکیوں 5:5)۔
"کیونکہ تُم سب نُور کے فرزند اور دِن کے فرزند ہو۔ ہم نہ رات کے ہیں نہ تارِیکی کے۔"
آج، میں آپ کو دعوت دیتی ہوں—اپنے اردگرد دیکھیں! شاید خدا آپ کو کسی کی رہنمائی کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ اپنی زندگی میں اُس سچائی کو جئیں جو آپ جانتے ہیں، تاکہ دوسرے آپ میں وہ روشنی پا سکیں جس کی وہ تلاش کر رہے ہیں۔
یاد رکھیں، آپ ایک معجزہ ہیں
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ جہاں ہیں، وہاں خدا نے آپ کو کیوں رکھا ہے؟ کیا وہ واقعی آپ کے ساتھ ہے؟ خدا کی مرضی کو سمجھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ ہمیشہ برکت کا باعث ہوتا ہے۔ تو آئیے، چند دن خدا کی مرضی کو جاننے کے سفر پر چلتے ہیں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=quitting-is-the-key-haroon-gill