خدا کی مرضی آپ کےلیےنمونہ

خدا کی  مرضی آپ کےلیے

2 دن 5 میں سے

دوسرا دن:خدا وہ چاہتا ہے جس کے لیے آپ ابھی تیار نہیں ہو۔

کیا آپ کے دل میں کسی کے لیے ناراضگی یا تلخی ہے؟ کسی کو معاف کرنا مشکل لگ رہا ہے؟ شاید آپ نے اس بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دیا ہو، لیکن کیا واقعی آپ آزاد ہیں؟ بائبل میں پولُس رسول (2 کرنتھیوں 2:7)میں کہتا ہے کہ اُس کا قُصُور مُعاف کرو اور تسلّی دو تاکہ وہ غم کی کثرت سے تباہ نہ ہو۔ ۔ میں نہیں جانتی کہ آپ کو کس بات نے تکلیف دی، لیکن میں وہ لمحہ یاد کرتی ہوں جب میں نے حقیقتاً چاہا تھا کہ خدا اُس شخص کو سزا دے جس نے مجھے دکھ دیا تھا۔ شاید آپ نے بھی ایسا محسوس کیا ہو۔ لیکن جب میں نے خدا کے کلام کو پڑھا، تو اُس نے مجھے یاد دلایا کہ ہر شخص اُس کے لیے قیمتی ہے، حتیٰ کہ وہ بھی جس سے میں ناراض تھی۔ اگر ہم اپنی ناراضگی اور انتقام کے خیالات کو دل میں رکھیں، تو یہ ہمیں اندر ہی اندر ختم کر دیتے ہیں، لیکن جب ہم معاف کرتے ہیں، تو خدا ہمیں حقیقی آزادی دیتا ہے۔ معافی کمزوری نہیں، بلکہ ایک طاقت ہے جو ہمیں خدا کے قریب لے آتی ہے۔ تو کیا آپ اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ معافی کی برکت کو اپنانا چاہتے ہیں؟ آج، اگر آپ کسی کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں، تو آئیے، دل سے دعا کریں:

"اے خداوند، میں اپنے دل کا بوجھ تیرے حوالے کرتی یا کرتا ہوں ۔ میری اپنی طاقت کمزور ہے، لیکن میں تیری محبت سے معاف کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے وہی کرنے کی ہمت دے جو تیری مرضی ہے، تاکہ میرا دل تیرے فضل میں سکون پائے۔ آمین!"

یاد رکھیں، معافی کے ساتھ ہی آپ کے دل میں حقیقی سکون اور آزادی آتی ہے کیونکہ

آپ ایک معجزہ ہیں۔!

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی  مرضی آپ کےلیے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ جہاں ہیں، وہاں خدا نے آپ کو کیوں رکھا ہے؟ کیا وہ واقعی آپ کے ساتھ ہے؟ خدا کی مرضی کو سمجھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ ہمیشہ برکت کا باعث ہوتا ہے۔ تو آئیے، چند دن خدا کی مرضی کو جاننے کے سفر پر چلتے ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=quitting-is-the-key-haroon-gill