خدا کی مرضی آپ کےلیےنمونہ

کیوں معاف کرنا چاہیے۔
میں نہیں جانتی کہ پولُس نے اپنے دوسرے کرنتھیوں کے خط میں جس شخص کا ذکر کیا، اُس نے آخر کیا غلطی کی تھی، لیکن پولُس ہمیں تفصیل نہیں بتاتا۔ ہم صرف یہ جانتے ہیں اس نے کہا کہ "جس نے اتنی تکلیف دی ہے اُس نے مجھے اتنا دکھ نہیں پہنچایا جتنا کہ اُس نے آپ سب کو پہنچایا ہے" (2 کرنتھیوں 2 : 5)۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پولُس یہاں سختی کر نے کے بجائے کہتا ہے:اُسے اب معاف کر دو" لیکن سچ یہ ہے کہ معاف کرنا ہمارے لیے آسان نہیں ہوتا،
ہم بار بار اُسی موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں، اُسی غلطی کو دہرانا چاہتے ہیں، لیکن یہی تو شیطان کا منصوبہ ہے! ہمیں اندازہ نہیں ہوتا کہ ہم خود کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ پولُس کہتا ہے:
"جِسے تُم کُچھ مُعاف کرتے ہو اُسے مَیں بھی مُعاف کرتا ہُوں…
تاکہ شَیطان کا ہم پر داؤ نہ چلے، کِیُونکہ ہم اُس کے حِیلوں سے ناواقِف نہِیں"
(2 کرنتھیوں 2 : 10-11)۔
اور یہی حقیقت ہے!
یوحنا 10: 10 ہمیں یاد دلاتا ہے کہ شیطان صرف اُس شخص کو نقصان نہیں پہنچاتا جو گناہ میں گرتا ہے، بلکہ وہ ہمیں بھی برباد کرنا چاہتا ہے جو بار بار اُس مسئلے کو دہراتے ہیں۔ جب ہم کسی کی غلطی کو اُس معافی سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں جو یسوع نے ہمیں دی ہے، تب ہم شیطان کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
اگر ہم حقیقی طور پر آزاد زندگی جینا چاہتے ہیں، تو ہمیں معاف کرنا ہوگا، جتنا جلدی ہو سکے، کیونکہ معاف کرنا ہمیں خود بھی آزاد کر دیتا ہے۔
یاد رکھیں، آپ ایک معجزہ ہیں
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ جہاں ہیں، وہاں خدا نے آپ کو کیوں رکھا ہے؟ کیا وہ واقعی آپ کے ساتھ ہے؟ خدا کی مرضی کو سمجھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ ہمیشہ برکت کا باعث ہوتا ہے۔ تو آئیے، چند دن خدا کی مرضی کو جاننے کے سفر پر چلتے ہیں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=quitting-is-the-key-haroon-gill