عید قیامت المسیحنمونہ

نجات کا ایک ہی امکان
سچ تو یہ ہے کہ کسی جنازے میں اُمید تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے مگر اگر جس شخص کا ماتم کیا جا رہا ہو وہ دوبارہ جینے کا وعدہ رکھتا ہو تو اُمید زندہ ہو جاتی ہے یہی اُمید ہمیں اس ہفتے حاصل ہے یسوع کے ساتھ ہونے والے ظلم ،مصلوبیت اور موت کے باوجود ہم اُمید رکھتے ہیں کیونکہ آگے معجزات ہمارا انتظار کر رہے ہیں۔
قبل اس کے کہ میں آپ کو سوموار کے دن کی اُمید سے حوصلہ دوں آئیے چوبیس گھنٹے پیچھے چلتے ہیں۔
یسوع نے اپنی موت سے پہلے کے اتوار کو یروشلیم کے سفر سےآغاز کیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ ہمارے گناہوں کے لیے اپنی جان دے گا جب وہ بیت فگے گاؤں کے قریب پہنچا تو اس نے اپنے دو شاگردوں کو آگے بھیجا اور انہیں ایک گدھی اور اس کے بچے کی تلاش کا حکم دیا شاگردوں کو حکم دیا گیا کہ وہ ان جانوروں کو کھول کر یسوع کے پاس لے آئیں پھر یسوع نے نوجوان گدھے پر سوار ہو کر آہستہ فروتنی کے ساتھ یروشلیم میں فاتحانہ داخلہ لیا اور زکریاہ نبی کی قدیم پیشین گوئی کو پورا کیا
اے بنت صیون تُو نہایت شاد مان ہو۔اے دُختر یروشیلم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے وہ حلیم ہے اور گدھے پر بلکہ جو ان گدھے پر سوار ہے۔
زکریاہ 9/9
ہجوم نے کھجور کی ڈالیاں لہراتے ہوئے خوش آمدید کہا اور پکارا
ہوشعنا داؤد کے بیٹے کو مبارک ہو مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام سے آتا ہے عالم بالا میں ہوشعنا
کتنی خوشی کا لمحہ تھا بادشاہ آیا اور آج بھی وہ حکمرانی کر رہا ہے ہمیں امید ہے۔
ہوشعنا کا مطلب ہے اے خداوند ہمیں بچا اور اب ہم جانتے ہیں کہ یسوع نے ہمارے لیے نجات کا راستہ بنا دیا ہے۔
اگلی صبح یسوع اپنے شاگردوں کے ساتھ یروشلیم واپس آیا راستے میں اس نے ایک انجیر کے درخت پر لعنت کی کیونکہ اس پر پھل نہیں تھا میں سمجھتا ہوں کہ یسوع ہم سب کو ایک سبق دے رہا تھا وہ یہ سکھا رہا تھا کہ حقیقی ایمان صرف ظاہری مذہبیت نہیں ہے بلکہ زندہ ایمان ایک شخص کی زندگی میں روحانی پھل لاتا ہے
آج ہمیں اس میں امید ملتی ہے کہ جب ہم واقعی یسوع کی پیروی کرتے ہیں تو ہمارے ایمان کا پھل اچھا ہوتا ہے اور یہ گواہی دیتا ہے کہ یسوع ایک تبدیل کرنے والا اور قائم رکھنے والا نجات دہندہ ہے۔
چند لمحے نکالیں اور خدا کا شکر ادا کریں کہ وہ آپ کی زندگی میں کام کر رہا ہے اس کے روح کے پھل کے لیے شکر گزار ہوں آج اس کے مقصد اور قوت کے ذریعے اچھے پھل پیدا کریں
جب یسوع ہیکل میں پہنچا تو اس نے وہاں صرافوں کو خرید و فروخت کرتے دیکھا تو اس نے ان کی میزیں الٹ دیں اور ہیکل کو پاک کرتے ہوئے فرمایا کہ میرا گھر دعا کا گھر کہلائے گا لیکن تم نے اسے ڈاکوؤں کی کھوہ بنا دیا ہےلکھا ہے ۔
لوقا 19/46
اگرچہ ہیکل کی حالت افسوسناک تھی لیکن میں اس حقیقت میں اُمید پاتا ہوں کہ آج بھی دعا کے گھر کے دروازے ہمارے لیے کھلے ہیں۔
آئیے چند لمحے نکالیں اور اس مقدس دن پر دعا میں شامل ہوں۔
یسوع ہم تجھے اپنے بادشاہ کی حیثیت سے عزت دیتے ہیں تو فروتن اور قادر ہے اور ہم جشن مناتے ہیں کہ تو آج بھی حکمرانی کر رہا ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ تو ہمیں اچھا پھل دینے کے قابل بنا ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگیوں کا پھل دوسروں کو یسوع کی نجات کی پہچان دلائے اے خداوند یسوع تیرا شکر ہو کہ ہم آج بھی تیرے دعا کے گھر میں آ سکتے ہیں جیسے ہم داخل ہوتے ہیں ہمارے دل شکرگزاری اور اُمید سے بھر جائیں ہم اس مقدس سوموار کے دن تجھے جلال دیتے ہیں آمین
آپ ایک معجزہ ہیں
گرانٹ فِش بُک
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتا ہوں A Miracle Every Day۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

عید قیامت المسیح ایک حوصلہ افزا ریاضتی منصوبہ ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی خوشخبری پر مرکوز ہے۔ یہ منصوبہ قارئین کو خدا کے وعدوں، یسوع کی فتح، اور نئی زندگی کی امید کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر دن کی تلاوت اور دعا ایمان کو مضبوط کرنے، خدا کی محبت کا تجربہ کرنے، اور قیامت کی خوشی میں شریک ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ منصوبہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنانا چاہتے ہیں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill