عید قیامت المسیحنمونہ

عید قیامت المسیح

2 دن 7 میں سے

ایمان کی اہمیت

منگل کی صبح یسوع اور اس کے شاگرد دوبارہ یروشلیم واپس آئے۔ راستے میں انہوں نے سوکھے ہوئے انجیر کے درخت کو دیکھا اور یسوع نے اپنے شاگردوں سے دوبارہ ایمان کی اہمیت کے بارے میں کلام کیا۔

آج تمہارا ایمان کیسا ہے؟ ایک لمحہ نکالو اور اس سوال پر غور کرو، پھر دعا میں داخل ہو اور خدا سے کہو کہ وہ تمہارے ایمان کو اور زیادہ بڑھائے۔

ہیکل میں واپس پہنچ کر، مذہبی رہنما یسوع سے ناراض تھے کیونکہ وہ اپنے آپ کو ایک روحانی اختیار کے طور پر قائم کر رہا تھا۔ انہوں نے اسے گرفتار کرنے کی نیت سے اس کے خلاف سازش کی، مگر یسوع نے ان کے جال سے بچتے ہوئے ان پر سخت فیصلہ سنایا۔

اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسیو تُم پر افسوس! کہ پودِینہ اور سونف اور زِیرہ تو دہ یکی دیتے ہو پر تُم نے شَرِیعَت کی زیادہ بھاری باتوں یعنی اِنصاف اور رحم اور اِیمان کو چھوڑ دِیا ہے۔ لازِم تھا کہ یہ بھی کرتے اور وہ بھی نہ چھوڑتے۔
اَے اَندھے راہ بتانے والو جو مچھّر کو تو چھانتے ہو اور اُنٹ کو نِگل جاتے ہو۔
اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسیو تُم پر افسوس! کہ پیالے اور رِکابی کو اُوپر سے صاف کرتے ہو مگر وہ اَندر لُوٹ اور ناپرہیزگاری سے بھرے ہیں۔
اَے اَندھے فرِیسی! پہلے پیالے اور رِکابی کو اَندر سے صاف کر تاکہ اُوپر سے بھی صاف ہو جائیں۔

اَے سانپو! اَے افعی کے بچّو! تُم جہنّم کی سزا سے کیونکر بچو گے؟

(متی 23: 24-33)

آؤ، ایک لمحہ نکالیں اور اپنے دلوں کا جائزہ لیں کہ کہیں ہمارے اندر کوئی ریاکاری تو نہیں۔ ہم یسوع سے دعا کریں کہ وہ ہمارے دلوں کو زندگی کا سرچشمہ بنائے نہ کہ مردہ ہڈیوں کا ڈھیر۔

آئیے آگے بڑھتے ہیں۔ اس دن دوپہر کے بعد یسوع شہر سے باہر نکل کر اپنے شاگردوں کے ساتھ زیتون کے پہاڑ پر چلا گیا، جو یروشلیم کو دیکھتا ہے۔ وہاں یسوع نے آخری زمانے کے بارے میں ایک پیغام دیا۔ اس نے ہمیشہ کی طرح تمثیلوں میں بات کی اور نشانوں اور آخری دنوں کے واقعات کے بارے میں کلام کیا، جن میں اس کی دوسری آمد اور آخری عدالت شامل ہیں۔

یہاں ہم کیا اُمید پاتے ہیں؟ ہم اس حقیقت اور وعدے میں امید پاتے ہیں کہ یسوع واپس آئے گا! وہ دوبارہ آئے گا، اور میری دعا ہے کہ ہم سب آج اس مبارک اُمید کو تھامے رکھیں۔

پاک کلام یہ بھی سکھاتا ہے کہ اسی روز یعنی منگل کو یہوداہ اسکریوتی نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ یسوع کو دھوکہ دینے کے لیے معاہدہ کیا۔
اُس وقت اُن بارہ میں سے ایک نے جِس کا نام یہُوداہ اِسکریوتی تھا سَردار کاہِنوں کے پاس جا کر کہا کہ۔
اگر میں اُسے تُمہارے حوالہ کرا دُوں تو مُجھے کیا دو گے؟ اُنہوں نے اُسے تِیس رُوپے تول کر دیدِئے۔
اور وہ اُس وقت سے اُس کے پکڑوانے کو موقع ڈھُونڈنے لگا۔

(متی 26: 14-16)

آج ہم یسوع کو اپنے دل کے ان حصوں میں دعوت دے سکتے ہیں جہاں ہم نادانستہ طور پر وہی کر رہے ہیں جو یہوداہ نے کیا تھا۔ آج ہم دھوکہ دینے سے بچ سکتے ہیں اور یسوع کی پاک اور معجزانہ راہ کو اپنا سکتے ہیں۔ آؤ دعا میں شریک ہوں اور دل میں یہ عزم کریں کہ ہم یسوع کی محبت اور قربانی سے کبھی بے وفائی نہ کریں گے۔

اَے خُدا! تُو مجھے جانچ اور میرے دِل کو پہچان۔ مجھے آزما اور میرے خیالوں کوجان لے۔
اور دیکھ کہ مجھ میں کوئی بُری روِش تو نہیں اور مجھکو ابدی راہ میں لے چل۔

(زبور 139: 23-24)

آمین!

اے خدا تو مجھے جانچ اور میرے دل کو پہچان مجھے آزما اور میری فکروں کو جان لے اور دیکھ کہ مجھ میں کوئی بری روش تو نہیں اور مجھے ابدی راہ میں لے چل زبور 139 23-24

شرمندگی کو خود پر حاوی نہ ہونے دو یہ یسوع کی راہ نہیں ہے بلکہ روح القدس کی اصلاح کرنے والی قدرت کو قبول کرو جو یہ وعدہ کرتا ہے کہ جو مسیح یسوع میں ہیں ان پر سزا کا حکم نہیں رومیوں 8 1 اس امید کو تھامے رکھو کہ ہم ترقی کرتے رہ سکتے ہیں اور بے وفائی کی بجائے وفاداری کا انتخاب کر سکتے ہیں

آپ ایک معجزہ ہیں

گرانٹ فِش بُک

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

عید قیامت المسیح

عید قیامت المسیح ایک حوصلہ افزا ریاضتی منصوبہ ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی خوشخبری پر مرکوز ہے۔ یہ منصوبہ قارئین کو خدا کے وعدوں، یسوع کی فتح، اور نئی زندگی کی امید کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر دن کی تلاوت اور دعا ایمان کو مضبوط کرنے، خدا کی محبت کا تجربہ کرنے، اور قیامت کی خوشی میں شریک ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ منصوبہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنانا چاہتے ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill

متعلقہ پلان