عید قیامت المسیحنمونہ

ایک دوسرے سے محبت۔
جمعرات کے دن خوش آمدید، ۔ آئیں، ساتھ دعا کریں۔ مسیح، آج ہم تیرے خادم کے نمونہ اور دل کی اُمید کا جشن مناتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ میرے دوست آج جو تیرے لئے معجزے ہیں، انہیں مکمل طور پر قبول کریں۔ مسیح، ہمیں سکھا کہ ہم تیری طرح محبت کیسے کریں! آمین۔
رات بھر آرام کرنے کے بعد، مسیح نے پطرس اور یوحنا کو بھیجا کہ وہ فسح کی عید کی تیاری کریں۔ اس شام، مسیح نے خدمت کا ایک معجزہ پیش کیااُس نے اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوئے۔ اس عاجزانہ خدمت کے عمل کے ذریعے، مسیح نے ایک نمونہ پیش کیا کہ ایمانداروں کو ایک دوسرے سے کیسے محبت کرنی چاہیے۔
کیا کوئی ایسا شخص ہے جو ابھی آپ دل میں ہے اور آپ کو اس کے پاؤں دھونے کی ضرورت ہے؟ آج کسی کے پاؤں دھونا یعنی ایک کھانا دینا، حوصلہ افزائی کا پیغام لکھنا یا ایک ایسا کام کرنا جو ان کا دن اورآپ کا دن بدل دے۔ جسے خدا آپ کے دل میں لا رہا ہے، مسیح کے نمونہ پر عمل کر یں اور آج اس کی خدمت کریں۔!
اُس نے اُن سے کہا مُجھے بڑی آرزُو تھی کہ دُکھ سہنے سے پہلے یہ فسح تُمہارے ساتھ کھاؤں۔
کِیُونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اُسے کبھی نہ کھاؤں گا جب تک وہ خُدا کی بادشاہی میں پُورا نہ ہو۔
پھِر اُس نے پیالہ لے کر شُکر کِیا اور کہا کہ اِس کو لے کر آپس میں بانٹ لو۔ (لوقا 22: 15-16)
خدا کا کامل برّہ، مسیح فسح کا مقصد پورا کرنے والے تھے، اپنے بدن کو ٹوٹنے کے لئے اور اپنا خون بہانے کے لئے قربانی دینے کے ذریعے، جو ہمیں گناہ اور موت سے آزادی دلائے گا۔ اس کھانے کے بعد، مسیح نے اپنے قریب ترین دوستوں کے ساتھ کمنیشن (عشاء ربانی) کی اور انہیں کہا، "یہ تم یاد دہانی کے لئے کرو۔"
اس لمحے میں مسیح کو یاد کرو۔ اس کی محبت اور اس کی زندگی کو یاد کرو۔ اس کا جوش اور اس کی دعا کو یاد کرو۔ اس کی نجات اور اس کے سہارا کو یاد کرو۔ اس وقت کا فائدہ اُٹھاؤ اور اس سب کچھ کو یاد کرو جو خدا نے تمہارے لئے کیا ہے اور شکر گزار ہو۔ ہم کتنی اُمید رکھتے ہیں جب ہم مسیح کی تمام قربانیوں اور اُس کے کام کو یاد کرتے ہیں۔
رات کے بعد، مسیح اور اس کے شاگرد گتسمنی باغ میں گئے، جہاں مسیح نے اپنے باپ کے سامنے کرب میں دعا کی۔ مسیح اس غم میں تھے جب وہ یہ سوچ رہے تھے کہ یہوداہ کی غداری، پطرس کا انکار، اور ان کی موت کا کیا اثر ہو گا، جو سب کچھ ہمارے لئے تھا۔ لوقا کی انجیل کہتی ہے کہ "اس کی پسینے کی بوندیں خون کی طرح زمین پر گرنے لگیں۔" (لوقا 22: 44)
حالانکہ یہ مشکل ہے، ہم سب کو درد میں مقصد اور اُمید مل سکتی ہے۔ جب ہم یہ جانتے ہیں کہ "سب چیزیں مل کر اچھائی کے لئے کام کرتی ہیں، ان لوگوں کے لئے جو خدا سے محبت رکھتے ہیں اور جنہیں اس کی غرض سے بلایا گیا ہے"، تو ہم اُمید کے ساتھ درد برداشت کر سکتے ہیں کیونکہ معجزہ کے لئے پہلی شرط ایک ناممکن حالت ہے۔
مسیح نے صلیب کا درد برداشت کیا تاکہ تم اور میں نجات کے معجزے اور اُمید کی زندگی کو تجربہ کر سکیں۔!
یہ کہانی مشکل ہو سکتی ہے، لیکن مسیح کی اُمید اور وعدے کو تھامے رکھو۔ ہم قیامت تک پہنچنے والے ہیں۔!
آپ ایک معجزہ ہیں
گرانٹ فِش بُک
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

عید قیامت المسیح ایک حوصلہ افزا ریاضتی منصوبہ ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی خوشخبری پر مرکوز ہے۔ یہ منصوبہ قارئین کو خدا کے وعدوں، یسوع کی فتح، اور نئی زندگی کی امید کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر دن کی تلاوت اور دعا ایمان کو مضبوط کرنے، خدا کی محبت کا تجربہ کرنے، اور قیامت کی خوشی میں شریک ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ منصوبہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنانا چاہتے ہیں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill