عید قیامت المسیحنمونہ

عید قیامت المسیح

7 دن 7 میں سے

مسیح کی قیامت!

ہم نے مقدس ہفتے کے تمام دن گزارے ہیں، یہ جشن مناتے ہوئے کہ ہر دن میں اُمید ہے۔!

قیامت کے دن یعنی اتوار کو ہم مقدس ہفتے کی چوٹی پر پہنچتے ہیں۔ مسیح یسوع کی قیامت ہمارے ایمان کا سب سے اہم واقعہ ہے! سچی مسیحیت کی بنیاد اس حقیقت پر ہے، اور مجھے یقین ہے کہ اس کہانی کے ہر لفظ کی حقیقت ہے۔

اتوار کی صبح بہت سی خواتین (مریم مگدلینی، یوآنا، سلو می، اور یعقوب کی والدہ مریم) قبر کی طرف گئیں اور یہ دریافت کیا کہ بڑی چٹان ہٹا دی گئی تھی۔

5 فرِشتہ نے عَورتوں سے کہا تُم نہ ڈرو کِیُونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم یِسُوع کو ڈھُونڈتی ہو جو مصلُوب ہُؤا تھا۔
6 وہ یہاں نہِیں ہے کِیُونکہ اپنے کہنے کے مُطابِق جی اُٹھا ہے۔ آؤ یہ جگہ دیکھو جہاں خُداوند پڑا تھا۔

۔" (متی 28 :5-6)

مسیح زندہ ہیں، اور اُمید حقیقت ہے! موت فتح میں ڈوب گئی ہے! مسیح نے موت اور صلیب پر فتح حاصل کی! مسیح نے تمہارے اور میرے لئے راستہ بنایا تاکہ ہم باپ کے پاس آ سکیں اور نجات پائیں! یہ سچ ہے۔ انجیل سچ ہے، اور یہ ایک معجزہ ہے!

مسیح کی قیامت کی کہانی کا ایک حصہ جو مجھے بہت پسند ہے وہ دن کے دوران پیش آنے والے واقعات ہیں۔ جی ہاں، مجھے یہ پسند ہے کہ مسیح زندگی میں واپس آ گئے لیکن مجھے یہ بھی پسند ہے کہ وہ قیامت کا جشن کس طرح مناتے ہیں – اپنے لوگوں کے ساتھ! کیا تم خوش نہیں ہو کہ آج تم ان کے لوگوں میں سے ایک ہو؟ میں تو ہوں۔!

مسیح کی قیامت کے دن، مسیح یسوع نے کم از کم پانچ مرتبہ ظاہر ہونے کے بعد دکھایا۔ مرقس کی انجیل کہتی ہے کہ پہلی بار مریم مگدلینی نے انہیں دیکھا۔ مسیح نے پطرس کو بھی دکھایا،آموسکی طرف جانے والے دو شاگردوں کو، اور اس دن کے آخر میں تمام شاگردوں کو (تو ماکے سوا) جب وہ ایک گھر میں دعا کے لیے جمع تھے۔

مسیح ظاہر ہوئے! جب ان کے دوستوں کو سب سے زیادہ ضرورت تھی، مسیح نے معجزاتی طور پر خود کو دکھایا۔ جب مسیح ظاہر ہوتے ہیں، زندگیاں بدل جاتی ہیں اور تاریخ بھی بدل جاتی ہے! انجیلوں میں گواہوں کی گواہیاں اس بات کا بے شمار ثبوت پیش کرتی ہیں کہ مسیح یسوع کی قیامت واقع ہوئی! ان کی موت کے دو ہزار سال بعد بھی، مسیح کے پیروکار یروشلم میں جمع ہو کر خالی قبر دیکھنے آتے ہیں۔ میں اس خزاں میں یروشلم جانے کے لئے بہت پرجوش ہوں اور میں بے صبری سے یہ نعرہ لگانے کا انتظار کر رہا ہوں – وہ زندہ ہے!

ایک لمحہ نکال کر اس عجیب حقیقت میں بیٹھو اور یقین کرو – مسیح زندہ ہیں اور انہوں نے تمہارے لیے سب کچھ کیا! کیا معجزہ ہے! مسیح کا شکر ادا کرو اس سب کے لیے جو اس نے کیا۔ اس کا شکر ادا کرو تمہاری نجات کے لیے۔ اس کا شکر ادا کرو تمہاری زندگی اور تمہارے لیے ہر دن اس کے معجزات دیکھنے کا موقع۔

آپ انہی معجزات میں سے ایک ہو اور آپ ایک زندہ مسیح کے خادم ہو۔!

گرانٹ فِش بُک

اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتا ہوں A Miracle Every Day۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

عید قیامت المسیح

عید قیامت المسیح ایک حوصلہ افزا ریاضتی منصوبہ ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی خوشخبری پر مرکوز ہے۔ یہ منصوبہ قارئین کو خدا کے وعدوں، یسوع کی فتح، اور نئی زندگی کی امید کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر دن کی تلاوت اور دعا ایمان کو مضبوط کرنے، خدا کی محبت کا تجربہ کرنے، اور قیامت کی خوشی میں شریک ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ منصوبہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنانا چاہتے ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill

متعلقہ پلان