YouVersion Logo
تلاش

حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ

What Is True Love?

1 دن 12 میں سے

محبت کے لئے انتظار

ہمیں اس کا پتہ ہے یا نہیں ہم سب کے دل محبت کے انتظار میں ہیں۔ ہم بنیادی طور پر محبت کے لئے بنے ہیں۔ کیا آپ اس انتظار میں ہیں کہ آپ کو خدا کی سچی محبت ملے۔ تو کیا آپ اس انتظار میں ہیں کہ آپ اپنے دل، جان، ذہن اور طاقت سے بدلہ میں اس سے محبت کر سکیں؟

مگر سچی محبت کیا ہوتی ہے؟ اس لفظ کے بہت سے معنی ہیں۔ اسے ہم ایک سانس میں کہہ سکتے ہیں، "مجھے coffee سے محبت ہے۔ مجھے اپنے جیون ساتھی سے محبت ہے۔ مجھے یسوع سے محبت ہے۔" ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ سچی محبت کیسی ہوتی ہے؟ یہ اس کی پہچان کیا ہے؟ اس کا احساس کیسا ہوتا ہے؟ کیا اس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟

سچی محبت کسی احساس، جذبات، جوش یا نظریہ سے بڑھ کر ہے۔ سچی محبت دوسروں کی بھلائی کی ایک خالص خواہش ہے۔ سچی محبت جو خدا کو جلال دے، ہی کلیسیاء کی زندگی اور موجودگی کا مقصد ہے۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جذبہ سے بھری خدمت ہی کلیسیاء کا حقیقی مقصد ہے: "کلیسیاء کا سب سے بڑا کام دنیا میں انجیلی بشارت ہے۔ کلیسیاء کا مقصد ہے جذبہ سے بھری خدمت ہے" (Oswald J. Smith)۔

کچھ لوگ کہیں گے کہ یہ عبادت مقصد ہے: "جذبہ بھری خدمت کلیسیاء کا مقصد نہیں ہے، عبادت ہے، جذبہ بھر خدمت کا وجود تب تک ہے جب تک عبادت موجود نہیں۔ عبادت ہمیشہ کے لئے ہے مگر خدمت ہمیشہ کے لئے نہیں، کیونکہ خدا ابدی ہے انسان نہیں۔ جب یہ دور ختم ہو جائے گا اور انگنت نجات یافتہ لوگ منہ کے بل گر کر خدا کے تخت کے آگے گریں گے، تب جذبہ بھری خدمت ختم ہو جائے گی۔ یہ ضروری ہے مگر عارضی ہے۔ مگر عبادت ابدی ہے" (John Piper)۔ خدا اپنے لوگوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اپنے سارے دل، جان اور طاقت سے اس سے محبت رکھیں۔ یسوع اس بات کو دوبارہ بیان کرتا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ سب سے پہلا اور بڑا حکم یہ ہے کہ ہمیں خدا سے اپنے سارے دل، اپنی ساری جان، اپنے سارے ذہن اور اپنی ساری طاقت سے محبت کرنی ہے۔ اس نے کہا کہ سب لوگ جانیں گے کہ ہم اس کے شاگرد ہیں جب ہم ایک دوسرے سے محبت رکھیں گے۔ پولس نے کرنتھیوں کے خط میں لکھا ایمان، امید اور محبت ابدی سچائیاں ہیں مگر افضل ان تینوں میں محبت ہے۔

جذبہ بھری خدمت اور عبادت سچی محبت کی پھیلتی ہوئی ترقی ہے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

What Is True Love?

ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطلب اور خدا اور دوسروں کے ساتھ بہتر محبت کیسے کی جائے، اسکی دریافت کرتا ہے۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Thistlebend کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.thistlebend.org ملاحظہ کریں