حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ
خود پسندی کو سچی محبت ختم نہ کرنے دیں
خود پسندی نہ صرف سچی محبت کو روکتی ہے بلکہ اسے تباہ بھی کر دیتی ہے۔
ذاتی خواہشوں سے مغلوب کیا ہوتا ہے؟ خودی، ڈر، ایمان نہ رکھنا، اعتبار نہ کرنا۔ اختلاف بھرے خیالات اور احساسات۔ جذبہ اور خواہشات جو خدا کے مخالف اور خودی سے بھرے ہیں۔ غصہ۔ تکلیف جو گہری ہے۔ ڈرا دینے والے احساسات اور یادیں۔ جو سچی نہیں۔ کامیابی۔ شہرت۔ قسمت۔ خودی کو طاقت ور ثابت کرنا۔ بنیاد جو ہر ایک میں ظاہر ہے اس میں سچی محبت کی کمی ہے، اس کا دھیان اندرونی طور پر ہے جو اپنا آپ ہے اور بیرونی نہیں جو خدا اور دوسرے لوگ ہیں۔
آپ کا دھیان کہاں ہے؟ آپ اپنا وقت، پیسا، وسائل، ہنر اور جذبات کہا لگا رہے ہیں؟ آپ کے خیالات میں کہاں کھوئے ہیں اور کہاں یہ رک جاتے ہیں؟ آپ کی زبان سے کون سے الفاظ نکلتے ہیں؟ دوسرے لفظوں میں آپ کس بارے میں بات کرتے ہیں یا کس شخص کے بارے میں بات کرتے ہیں؟ کیا آپ کا دھیان خودی پر ہے؟
اگرچہ ہم نے مسیح کو اپنی زندگی کی بنیاد کے طور پر قبول کیا ہے، پھر بھی ہمیں نے دیکھا کہ ہماری بنیاد کمزور اور بے کار ہے جس میں کام کرنے والے خود کا ہی سوچ رہے ہیں۔ خدا ان سالوں کو دوبارہ تعمیر کر سکتا ہے اور بحالی عطا کرتا ہے اس سب نقصان سے جو کیڑا چرا لے گیا اور پھر جو کچھ شریر نے برائی کے لئے لے لیا اسے اچھے کام کے لئے استعمال کریں۔ وہ ہمارے گناہ اور خود غرض طور طریقہ کو لے کر اس میں اپنی محبت ، رحم اور جلال ظاہر کر سکتا ہے۔
"اے خداوند میری دل کی آنکھیں کھول تاکہ میں اندر سے دیکھ سکوں۔ کیا اندر محبت ہے؟ کہاں اندر خرابی پیدا ہوئی ہے۔ غرور ہے؟ غصہ ہے؟ خودغرضی ہے؟ مجھے تیری محبت کو جاننے اور تیریے محبت میں جینے سے کون سی چیز دور کر رہی ہے۔ میں اس سچی محبت کو ایسے طریقہ سے جاننا چاہتا ہوں کہ میں اس میں زندہ رہ سکوں اور انجیل کی سچی محبت کی اپنے ہونٹوں سے اور اپنی زندگی سے منادی کر سکوں۔ پولس کے مطابق اگر ہم نے محبت نہیں رکھی تو ہم کچھ بھی نہیں۔ مجھ پر رحم کر۔ یسوع کے نام میں آمین۔
سچائی کو دل تک محسوس کرنا: دل کو بحال کرنے اور ذہن کو تبدیل کرنے کے لئے کلام کے ایک حصہ کا انتخاب کریں۔
اپنی خودی کو ماریں: کلام کی وجہ سے آپ کو اپنی زندگی میں کون سے گناہ کا پتا چلا ہے؟ پولس ہمیں واضع طور پر بتاتا ہے کہ ہمیں پرانی انسانیت کو اتارنا ہے۔
سچائی کو زندہ کریں: نئے رویہ کو پہنیں جو مسیح ہے۔ کون سی خاص ترتیب آپ کو اپنی سوچ، رویہ یا اعمال کو دینی ہے تاکہ آپ خود کو اس کے حوالہ کریں اور اس کی سچائی کو اپنے ذہن اور دل میں لائیں؟
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطلب اور خدا اور دوسروں کے ساتھ بہتر محبت کیسے کی جائے، اسکی دریافت کرتا ہے۔
More