حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ
سچی محبت کے نتائج؟ خوشی(J O Y)
کسی بھی دن ہماری روح ہم میں بسے ہوئے گناہ کے باعث دکھ اٹھا سکتی ہے اور ہمارا دل ہماری کمزوری میں دکھا اٹھا سکتا ہے۔ John Owen کہتے ہیں کہ وہ اس قدر کمزور محسوس کرتے ہیں جیسے پانی۔ کچھ دن دوسروں سے زیادہ مشکل ہو سکتے ہیں۔ ہوا کی سمت تبدیل ہوتی ہے اور مشکلات کے طوفان ہماری زندگی میں آتے جاتے ہیں۔ دشمن الزام لگاتا ہے۔ ہماری امید کہا ہے؟ مسیح میں! جب ہم اپنے آپ کو خدا کے آگے پیش کرتے ہیں تو یہ جانچا اور آزمایا جاتا ہے۔ ہماری تعبداری کہاں ہے؟ مسیح کے ذریعے! مشکلات کی تکلیف میں، بہت سے خیالات اور احساسات ہمارے ذہن اور دل سے ختم ہوئے، ٹوٹے، گرے۔ ہماری طاقت، ہمت اور جوانی کا جذبہ کہاں ہے؟ مسیح میں!
J
یسوع ہی آپ کا سب کچھ ہے؛ ہر چیز۔ اس کے کلام کو سمجھیں اور ان باتوں پر ایمان لائیں جو وہ کہتا ہے، ان باتوں کو ترک کریں جو آپ سمجھتے ہیں یا کوئی اور کہتا ہے یا جو آپ محسوس کرتے ہیں۔ وہ ہی درمیانی، اندرونی، ہر طرح کی، سب سے افضل اور مکمل شخصیت ہے۔ مسیح! کی زندگی، موت اور جی اٹھنا ان تمام گناہ گاروں کے لئے تھا جو اس کے لائق نہیں تھے، جو میں اور آپ ہیں۔ اس نے اپنے رتبہ اور تاج کو ترک کیا اور اپنی جان دے دی۔ ہمیں بھی مسیح اور دوسروں کے لئے خودی کی اسی موت کے لئے بلایا جا رہا ہے
O
تعبداری۔ خدا کے کلام کی تعبداری کریں اور خیالات، گفتگو اور اعمال میں اس پر اعتبار کریں۔ مسیح اور اس کی محبت میں قائم رہیں۔ احساسات اور پرانی سوچ کو ترک کریں اور ایمان لائیں، یقین کریں کہ خدا کا کلام جو کچھ بتا رہا ہے وہ سچ ہے۔
پہلے دیکھیں کہ آپ محبت کے سایہ سے دور تو نہیں جا رہے۔ پوچھیں: "کیا میں صاف طور پر دیکھ سکتا ہوں؟ خداوند کیا میں تیرے ساتھ چل رہا ہوں؟" ہم ایک چھوٹی دعا سارا دن کر سکتے ہیں تاکہ وہ ہماری مدد کرے: "میری مدد کر کہ میں تیری محبت پر اعتبار کروں اور تیری محبت میں چلتا رہوں! اے خداوند، میں تیرے سے محبت رکھنا چاہتا ہوں۔ "میری مدد کر یہ میں پورے دل، جان، عقل اور طاقت سے تجھ سے محبت رکھ سکوں اور دوسروں سے محبت رکھ سکوں۔"
Y
آپ کی جوانی عقابوں کی مانند بحال ہوئی، آپ نے خدا میں خوشی حاصل کی اور اس خوشی سے طاقت حاصل کی!
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطلب اور خدا اور دوسروں کے ساتھ بہتر محبت کیسے کی جائے، اسکی دریافت کرتا ہے۔
More