حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ
ہماری واحد خواہش سچی محبت ہے
اگر ہماری واحد خواہش مسیح سے مکمل طور پر محبت ہے، ہمیں اس کی طرف قائم رہنا اور اس کی مکمل پیروی کرنی ہے۔ مکمل پیروی کے لئے ہمیں اپنی صلیب اٹھانی ہے اور زندگی کے معاملات کو ترک کرنا ہے تاکہ اس کی طرح جی سکیں۔ ہمیں اپنی خودی، راستے، خواہشیں، تعریفیں سب ختم کرنی ہوں گی۔ یہ موت سے ہی ممکن ہے، خود سے محبت کی موت میں، کہ مسیح کی محبت ہم میں زندگی حاصل کرے۔ ہمیں کسی شخص کو نہیں، کسی چیز کو نہیں بس اسے دیکھنا ہے – امن، قبولیت، منضوری، راستہ کی سمت اور قدر کے لئے۔ ہمیں اپنی خوشی اس میں تلاش کرنی ہے۔ وہ یقیناً ہمارا عظیم انعام ہے، ہمیں اپنے فائدہ کے لئے جس کی ہم نے امید رکھی ہے مکمل طور پر اس میں آرام حاصل کرنا ہے۔ ہمیں خداوند میں آرام پانا ہے، خود ساختہ راستبازی میں نہیں۔ ہمیں خود پر اعتماد نہیں رکھنا۔ حقیقت میں اگر ہم اپنی خودی کو چھوڑ دیں، پھر ہم بھر پور طریقہ سے مسیح کو اپنے درمیان محسوس کر سکتے ہیں۔
اگرچہ خودی کا انکار کرنا چھوٹی بات نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے راستے، سوچ، خواہشیں، منصوبے، ڈر، خوف، مسائل، فکر، ضروری چیزیں وغیرہ چھوڑ دیں۔ جس قدر ہم اس دنیا کی آسائشوں اور راستوں کو چھوڑتے ہیں، اس قدر ہم مسیح کی آسائشوں اور راستوں سے پیوستہ رہیں گے۔ جس قدر ہم مسیح میں خوش رہیں گے، اسی قدر ہم میں اس کی خدمت اور اس کے لئے تکلیف اٹھانے کی خواہش بڑھے گی اور ہمیں کم خطرہ ہو گا کہ ہم اس سے دور ہو جائیں گے۔ خداوند کی خوشی ہماری طاقت ہے۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ اور اس کی محبت بھرپور طریقہ سے ہم میں بس جائے تو ہمیں سارا دن اس کے دل کے مطابق اپنے دل کی راہ بنانی ہے، کوئی بات نہیں طوفان جس قدر شدید ہو یا آپ کا دھیان بانٹنے والی چیز جیسی بھی ہو یا آزمایش جتنا بھی آپ کا راستہ روک رہی ہے۔
ہم کل دیکھیں گے کہ یہ عملی طور پر روزمرہ کیسا لگتا ہے۔
دل سے سچ بولنا: کلام کا حصہ منتخب کریں اسے دل میں اتاریں تاکہ وہ آپ کے ذہن کو بحال اور آپ کے دل کو تبدیل کرے۔
خودی کو مارنا: کلام کی وجہ سے آپ کو اپنی زندگی میں کون سے گناہ کا پتا چلا ہے؟ پولس ہمیں واضع طور پر بتاتا ہے کہ ہمیں پرانی انسانیت کو اتارنا ہے۔
سچائی کو زندہ کریں: نئے رویہ کو پہنیں جو مسیح ہے۔ کون سی خاص ترتیب آپ کو اپنی سوچ، رویہ یا اعمال کو دینی ہے تاکہ آپ خود کو اس کے حوالہ کریں اور اس کی سچائی کو اپنے ذہن اور دل میں لائیں؟
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطلب اور خدا اور دوسروں کے ساتھ بہتر محبت کیسے کی جائے، اسکی دریافت کرتا ہے۔
More