حقیقی محبت کیا ہے؟نمونہ
ہمارا خدا، سچی محبت
اگر ہمارا مقصد سچی محبت ہے، کیا ہم یہ جاننا نہیں چاہیں گے یہ کیسی لگتی ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟ یہ سوال شاید ہمیں پریشان کرے اور ہماری سمجھ سے باہر ہو، کیا ہم سچی محبت کو جان سکتے ہیں؟
اگر خدا محبت ہے،
اور اس نے ہمیں حکم دیا ہے ہم اس سے محبت رکھیں،
اور خدا کے فضل سے اس نے اپنی محبت ہمارے دلوں میں مسیح کے ذریعے ہمیں نجات دے کر ہم پر نچھاور کی ہے
اب ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ جواب ہے جی ہاں – ارد گرد گونجتا ہوا جی ہاں!
ہمیں صلاحیت عطا ہوئی ہے کہ ہم سچی محبت کو جانیں، سچی محبت سے خوش حاصل کریں، سچی محبت میں زندگی گزاریں اور دوسروں سے سچی محبت کریں۔ اگر خدا خود محبت ہے پھر وہ ہمارے لئے ناصرف مثال اور معیار ہے بلکہ وہ خود ہمارے لئے محبت کا ذریعہ ہے۔
مگر اس کے راستہ میں رکاوٹیں بھی ہیں؟
بے ایمانی؟ تکلیف؟ دھوکا؟ غیر یقینی؟ توجہ کی کمی؟ مستقبل؟ گھر؟ مشہوری؟ ڈر؟ قابلیت؟ ناکامی؟ جب آپ کام پر ہوں، گھر ہوں یا گاڑی چلا رہے ہوں، اس بارے میں سوچیں۔۔۔ پھر خداوند سے دعا کریں اور جو کچھ آپ نے سوچا وہ خدا کو بتائیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کوئی چیز روک نہیں رہی مگر آپ محبت کے اس قدر قریب نہیں ہیں جس قدر آپ کو ہونا چاہئے تو آپ یہ بات اچھی طرح خداوند کو بتائیں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہر کوئی محبت کی حکیکت جاننا چاہتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ بائبل کے مطابق محبت کو دیکھتے ہیں۔ محبت صحیفوں کا ایک مرکزی خد و خال اور مسیحی زندگی کا سب سے اہم گن ہے۔ یہ پلان تھسلبنڈ منسٹریز کی جانب سے بائبل کے مطابق، محبت کا مطلب اور خدا اور دوسروں کے ساتھ بہتر محبت کیسے کی جائے، اسکی دریافت کرتا ہے۔
More