فتح اور جدوجہد :خُدا کہتا ہے کہ میں ہوں۔نمونہ
مجھے کامل طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ڈیرک جیٹر جو کہ 1995سے 2014 تک یانکی بیس بال ٹیم کے شارٹ اسٹاپ تھے نے کہا "ہو سکتا ہے کہ ایسے لوگ بھی ہوں جن میں اۤپ سے زیادہ صلاحیت ہو لیکن اۤپ سے زیادہ محنت کرنے کے لیے کسی کہ پاس کوئی بہانہ نہیں ہو نا چاہیے اور میں اِس پر یقین رکھتا ہوں "
زندگی میں اور کھیلوں میں ہمیں کمال کی طرف کام کرنا چاہیے ۔لیکن ہم اِس کھبی حاصل نہین کر پاتے ۔حتی کہ وہ لوگ بھی جو عظیم صلاحیت ہے اورعظیم اخلاقیات رکتھے ہیں وی بھی کمال حاصل نہیں کر پاتے۔وہ بہت زیادہ اۤگے جاتے ہیں لیکن کمال تک نہیں پہنچ پاتے۔
ہم اپنے کھیل میں سخت محنت کر سکتے ہین۔لیکن جب ہم اپنا موازانہ دوسروں سے کریں گے یا اِس بات سے کہ دوسروں نے ہمارے لیے جو معیار مقرر کیا ہے۔یا وہ معیار جو ہم اپنے لیے مقرر کرتے ہیں۔تو ہم ہمیشہ کم رہ جائیں گے۔پھر بھی ہمیں کھیلوں میں ہمیں ایک کھلاڑی کے طور پر سبقت حاصل کرنے کے لیے محنت کے لیے اور کمال تک پہنچنے کے لیے کوشش کرت رہنے کی ضرورت ہے۔
لیکن بعض اوقات ہم اِس سوچ کو اپنی زندگی کے کسی اور شعبے میں منتقل کر دیتے ہیں ۔اور یہ ماننا شروع کر دیتے ہیں ۔کہ ہمیں جنت میں جانے کے لیے کام کرنا ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ خُدا کہتا ہے جنت حاصل کرنے کے لیے کامل ہونا پڑے گا ۔اِس لیے ہم وہاں خود نپہیں پہنچ سکتے۔
اِس لیے خُدا نے ہمارے لیے ایسا خود کیا ۔جب ہم اپنے لیے صلیب کی قربانی کو قبول کرتے ہیں تو وہ ہمیں کامل بناتا ہے۔چونکہ وہ واحد کامل ہے اِس لیے صرف وہی ہمیں کامل بنا سکتا ہے۔
جب ہم یسوع مسیح کو اپنے رب اور نجات دہندہ کے طور پر مانتے ہیں تو ہم خُدا کی نظر میں کامل ہو جاتے ہیں۔ہمیں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ہم صرف اُس پر بھروسہ کرتے ہیں ۔اور حیرت انگیز طور پر ہماری صلاحیت اور بھروسہ رکھنا اور یہاں تک کہ ایمان بھی اُس کی طرف سے اۤتا ہے۔کیونکہ اُس نے یہ سب کیا ہے۔
جیسے جیسے ہم ایمان میں بڑھتے ہیں ۔ویسے ہی خُدا ہمیں یسوع مسیح کی مانند بناتا جاتا ہے۔اور ہمیں کمال کی طرف لے جاتا ہے۔اگرچہ زمیں پر رہتے ہوئے ہم کھبی بھی کمال تک نہیں پہنچ پائیں گے۔لیکن جب ہم اۤسمان پر کامل ہو کر پہینچیں گے اور خُدا کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ہمیں کامل کی طرح دیکھے گا کیونکہ ہم نے اُس پر بھروسی کیا ہے۔کامل قربانی نے ہمارے گُناہ کو دور کر دیا ہے۔
طیطس 5:3 میں مرقوم ہے "تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خود کیے بلکہ اپنی رحمت کے مطابق نئی پیدائش کے غسل اور روح القدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسیلے سے"
اطلاق: اُن طریقں میں کچھ لکھیں جو اۤپ خود کو دیکھتے ہین یا دُنیا اۤپ کو دیکھتی ہیےکیا یہ اُس بات سے مطابقت رکھتی ہے۔کہ خُدا اۤپ کو کس طرح دیکھتا ہے۔؟اۤ پ ہر روز اپنے اۤپ کو یہ یاد دلانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں کہ خُدا اۤپ کو کامل کے طور پر دیکھتا ہے ؟
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آپکے کوچیز ، والدین ، مداح آپکی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔لیکن خُدا اِسکے بارے میں آپ سے کیا کہتا ہے ؟گیارہ دن کا یہ منصوبہ آپکوسمجھنے میں مدد کرئے گا اُسکے لے پالک فرزند ، پیارے، قبول ، معاف کیے گئے ہیں۔
More
ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://athletesinaction.org/struggle-and-triumph/