YouVersion Logo
تلاش

فتح اور جدوجہد :خُدا کہتا ہے کہ میں ہوں۔نمونہ

فتح اور جدوجہد :خُدا کہتا ہے کہ میں ہوں۔

8 دن 11 میں سے

میں اۤزاد ہوں

کھلاڑیوں کو بہت سے دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کچھ جب وہ دوسروں سے توقعات کرتے ہیں اور کچھ جب وہ اپنے اۤپ سے توقع کرتے ہیں

جب میں نشوو نما پا رہا تھا۔اُس وقت بھی میرے والد کھیل رہے تھے۔میرا بھائی ایک شاندار کھلاڑی تھا۔اِ س لیے مجھے یقین تھا کہ میں بھی اپنے خاندان کا نام روشن کرنے کے لیے مجھے ایک اچھا کھلاڑی بننا چاہیے۔مجھے اِس کے بارے میں کھبی نہیں بتا یا گیا تھا ۔لہذا میں نے اپنے اۤپ ہی اِس کی توقع کی تھی۔

اپنی زندگی ہر توقع کو ایک زنجیر کے طور پر تصور کریں۔میرا بھائی ایک اچھا کھلاڑی ہے۔اِس لیے مجھے بھی ایک اچھا کھلاڑی بننا چاہیے۔میں نے پچھلے سال یہ مقابلہ جیتا تھا۔اور مجھے اِس سال بھی جیتنے کی اُمید تھی۔مجھے وطیفہ دیا گیا تھا یا مجھے کسی نے اِس کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔لہذا اگر میں کھیل نہیں پیش کرتا تو مجھے وظیفہ سے ہاتھ دھونے پڑنے تھے۔

ہر توقع اۤپ کے کندھوں پر لپٹی ہو ئی زنجیر ہے۔

توقعات کی اِن تمام زنجیروں کے ساتھ اۤپ اپنی بہترین صلاحیٓتیوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔

مسیح یسوع کے پیروکار کے لیے یہ دباو کھبی ختم نہیں ہوتے۔لیکن ہم اِن کے وزن سے اۤزاد ہوتے ہیں۔جب ہم یسوع مسیح کو اپنا خُداوند اور نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں ۔تو ہمیں روح القدس دیا جاتاہے ۔جیسا کہ 2-کرنتھیوں 17:3بیان ہے کہ روح القدس اۤزادی لاتا ہے۔

جب ہم روزانہ اُس پر انحصار کرتے ہیں ۔تو وہ اِن زنجیروں سے اۤزاد ہونے میں ہماری مدد کرتا ہے۔اور ہمیں پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

لیکن ہم اِن دباو کے زیر اثر رہنے کے اتنے عادی ہو جاتے ہیں ۔جب ہم اِن سے اۤزا د بھی ہوجاتے ہیں ۔تو عادتاًاِن میں پھنسے ہوئے زندگی گذارتے ہیں۔یوحنا 16:13 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ روح سچائی کے ساتھ ہماری راہنمائی کرئے گا۔جس کا ذکر بائبل مقدس میں موجود ہے۔

ہم جتنی زیادہ توجہ سچائی پر اور خُدا پر مرکوز کرتے ہیں ۔اُتنی ہی ہماری توجہ ہمارے اپنے حالات پر کم ہو جاتی ہے ۔اِس سے ہمارے دباو کا وزن کم ہوجاتا ہے جس کا ہمیں سامنا ہوتا ہے۔

اطلاق: اۤج اۤپ کو کس دباو کا سامنا ہے ؟ روح القدس سے کہیں کہ وہ اۤپ کی مدد کرئےتا کہ اۤپ زنجیر کو توڑ کر اۤزاد ہو سکیں۔اور اۤزادی سے مقابلہ کر سکیں۔

دِن 7دِن 9

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

فتح اور جدوجہد :خُدا کہتا ہے کہ میں ہوں۔

آپکے کوچیز ، والدین ، مداح آپکی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔لیکن خُدا اِسکے بارے میں آپ سے کیا کہتا ہے ؟گیارہ دن کا یہ منصوبہ آپکوسمجھنے میں مدد کرئے گا اُسکے لے پالک فرزند ، پیارے، قبول ، معاف کیے گئے ہیں۔

More

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://athletesinaction.org/struggle-and-triumph/