خدا کی قربت حا صل کرنانمونہ
عنوان: آپ اپنے وقت کے سا تھ کیا کرتے ہیں؟
بہت سال پہلے، مجھے مختصر نوٹس پر ہیمبرگ میں بورس بیکر کی سالگرہ پر مدعو کیا گیا ۔ اگرچہ میں نے وہاں ہونے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ کیونکہ میں وہاں جا نا چاہتی تھی۔اور یہی چیزپندرہ سال پہلے میرے ساتھ ہوئی جب میں نے غیر متوقع طور پر میڈیا کے ذریعے شوٹنگ کی تھی بطور "سنگ فلائٹ اٹینڈنٹ" تو مجھے بھی دلچسپ واقعات میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس وقت، میں بہت مشہور شخصیات سے ملنے کے لیے بے تا ب تھی ، اور میں نے ان سے ملنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔یہاں تک کہ اُ س کے لیےجلدی اٹھنا تھا تاکہ فلائٹ سے محروم نہ ہوجاوں اپنی سا ری ملاقاتیں ملتوی کرنا پڑی اور ہاں، بنیادی طور پر اپنی ترجیحات کو ایڈجسٹ کیا ۔چلو اس کا سامناکر تے ہیں . جب کوئی چیز ہمارے لیے اہم ہو اور ہم یقینی طور پر اس سے محروم نہیں ہونا چاہتےتو ہم اسے کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں! تو یہ خدا کے ساتھ بھی ایسے ہیکام کرتا ہے۔"کیا ہم چاہتے ہیں کہ "خدا کے ساتھ وقت" ہمیشہ ہمارے مواقع کے مطابق ہو؟ یا کیا ہم اپنی زندگی کو اس لئے ترتیب دیتے ہیں کہ ہم خدا کے ساتھ وقت گزار سکیں؟"اگر کوئی مشہور شخصیت ہو جس کے لئے دوسرے تمام ملاقاتوں کو ملتوی کرنا واجب ہے، تو وہ صرف خدا ہے!اور شاندار بات یہ ہے ، جسے میں خود آج تک حیرانگی سے قبول کرتی ہوں، وہ یہ خیال ہے، کہ "قادر مطلق خداآپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہے!" ۔
خدا کو فکرہے کہ آپ کس مشکلسےگزر رہے ہیں۔
خدا آپ سے یہ جاننا چاہتا ہے کہ آپ کو کیا چیز متحرک کرتی ہے۔
خدا آپ کے گہرے خیالات میں شریک ہونا چاہتا ہے۔
خدا آپ کے دل کی خواہشات کو پورا کرنا چاہتا ہے۔
یہ سوچ ناقابل یقین ہے! دنیا کا خالق اور حاکم آپ کو سننا اور آپ کے قریب آنا چاہتا ہے۔
اور وہ آج تم سے کہتا ہےکہ۔
"کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری دَرخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔تو خُدا کا اِطمینان جو سَمَجھ سے بِالکُل باہِر ہے تُمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسِیح یِسُوع میں محفُوظ رکھّے گا"۔
فلپیوں4: 7-6
کیا آپ ابھی ایسا ہی کریں گے؟
آپ ایک معجزہہیں!
دبورا
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آپ نے کبھی خدا سے دور ی محسوس کی ہے؟ عزیزو!آج قریب ہونے کا وقت ہے۔ قریب ہو جاؤ۔ خدا کے قریب ہو جاؤ اور وہ بدلے میں آپ کے قریب آنے کا وعدہ کرتا ہے۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=Spiritual-Empowerment