وفاداری سے انتظارنمونہ

وفادار ی سے انتظار
تعارف
اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے: وہ انتظار کے گھڑی میں وفادار رہا۔ کیا آپ بھی انتظار کے کسی دور سے گزر رہے ہیں؟ شاید آپ کو بھی حَبقُّوق کی زنندگی سے کچھ حوصلہ ملے!
چھوٹا لفظ، بڑا وعدہ
اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کریں گے۔ وہ ایک ایسا شخص تھا جو دنیا میں بے انصافیوں سے پریشان تھا۔ وہ ایسا شخص تھا جو خُدا سے فریاد کرتا رہا اور جانتا تھا کہ جب خُدا فوری جواب نہیں دیتا تو کیسا محسوس ہوتا ہے۔ پھر بھی، وہ ایسا شخص تھا جو ایمان اور بھروسے میں قائم رہا! یہی تو سیکھنے کی بات ہے! آئیے ہم بھی سیکھیں!
'اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے اور تاک میں پَھل نہ لگے اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں '
حبقُّوق 3:17
کتنا دُکھ بھرا منظر! کتنی مایوس کن حالت! حَبقُّوق کی تمام امیدیں ختم ہو چکی تھیں۔ نہ پھل، نہ تیل، نہ مویشی۔ ساری محنت کے باوجود، ساری کوششوں کے باوجود، کوئی نتیجہ نہیں۔ کچھ بھی نہیں۔ بالکل کچھ بھی نہیں۔
کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا ہے؟
شاید آج آپ کی زندگی میں یہ آیت کچھ یوں سنائی دیتی ہے:
"ابھی تک میری محنت کا پھل نہیں ملا، اور میں اپنے زور پر زندہ نہیں رہ سکتا۔ ابھی تک، میری تمام دعاؤں کے باوجود، میرا معجزہ ظاہر نہیں ہوا، اور اگرچہ میں نے فرمانبرداری کی راہ چُنی، لیکن خُدا نے اب تک مجھے یہ نہیں دکھایا کہ اُس نے میرے فیصلے کو برکت دی ہے۔ ابھی تک میرا دل خالی ہے۔۔۔"
کیا آپ نے غور کیا؟ ایک چھوٹا سا لفظ جو بائبل کی آیت میں بھی ہے اور اس ذاتی اظہار میں بھی: "اگرچہ"۔یہ ایک چھوٹا سا لفظ ہے، مگر بڑی قوت رکھتا ہے۔ حَبقُّوق اپنی تکلیف بھری کہانی میں یہ لفظ جوڑتا ہے:ابھی تک کچھ نظر نہیں آ رہا،" مگر اس کے پیچھے یہ ایمان ہے کہ ایک دن کچھ ضرور نظر آئے گا! اور وہ انتظار کے درمیان وہی کرتا ہے جو خُدا کو پسند ہے! یہی تو اُس کے ایمان اور بھروسے کی گواہی ہے۔ وہ کہتا ہے:
'تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔ 'حبقُّوق 3:18
جب آپ معجزے کا انتظار کر رہے ہیں، خُدا آپ کی طلب میں ہے!آپ کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟آپ کے "ابھی تک کچھ نہیں" کا کیا مطلب ہے؟ کیا میں آپ کو آج یہ ، دعا کرنے کی ترغیب دے سکتی ہوں
: 'تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔ 'حبقُّوق 3:18
آئیے مل کر دعا کریں:یسوع، میں اب بھی سوچتی ہوں کہ کیا میری ساری محنت بے کار ہے؟ کیا یہ سب بیکار ہے؟ تو بھی میں تجھ پر بھروسا رکھنا چاہتی ہوں اور خوشی منانا چاہتی ہوں کہ وہ وقت ضرور آئے گا، کیونکہ تُو خُدا ہے اور تیرے لئے سب کچھ ممکن ہے! شکریہ کہ تُو میری حالت کو جانتا ہے، تُو سب کچھ دیکھتا ہے اور میری مدد کرے گا! آمین۔"
آپ ایک معجزہ ہیں!
I invite you to subscribe to A Miracle Every Day.
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے: وہ انتظار کے گھڑی میں وفادار رہا۔ کیا آپ بھی انتظار کے کسی دور سے گزر رہے ہیں؟ شاید آپ کو بھی حَبقُّوق کی زنندگی سے کچھ حوصلہ ملے!
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill