وفاداری سے انتظارنمونہ

خاموش رہو
'مگر خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ ساری زمِین اُس کے حضُور خاموش رہے۔'حبقُّوق 2:20
شاید آج کے دن کے لیے یہی ایک بات سننے کی ضرورت ہے:
"اُس کے حضور خاموش رہو۔"
جب میں نے خُدا سے پوچھا کہ وہ اس ہفتے آپ سے میرے ذریعے کیا کہنا چاہتا ہے، تو میری نظر ایک چھوٹی مگر نہایت اہم آیت پر پڑی:
'مگر خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ ساری زمِین اُس کے حضُور خاموش رہے۔'حبقُّوق 2:20
جب آپ اس آیت کے سیاق و سباق کو پڑھتے ہیں تو لگتا ہے کہ یہ الفاظ وہاں فٹ نہیں بیٹھتے۔حَبقُّوق دنیا میں ہونے والی ناانصافیوں کی شکایت کر رہا ہے، اُن لوگوں کی بے رُخی کا ذکر کر رہا ہے جو خُدا سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے، اور اس بات پر بھی حیران ہے کہ خُدا خاموش کیوں ہے۔۔۔اور اپنی زندگی کے ہنگامے اور خُدا کی خاموشی کے بیچ میں حَبقُّوق کہتا ہے:خاموش رہو۔"
جب زندگی میں سب کچھ اُلٹ پلٹ ہو رہا ہو اور خُدا بھی خاموش ہو تو دل چاہتا ہے زور سے چلّائیں:
"اَے خُدا! تُو کہاں ہے؟"کیا آپ جانتے ہیں کہ "خاموشی" کا مطلب کیا ہے؟یعنی شور سے آزاد ہونا۔ظاہر ہے، یا پھر کوئی آواز نہ نکالنا۔یہاں تک کہ گھبراہٹ میں چلّانے کی آواز بھی نہیں:
"اَے خُدا! تُو کہاں ہے؟"
اور یہاں تک کہ خود کو بے چین کر کے اِدھر اُدھر حرکت دینا بھی نہیں۔
کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں؟تو آپ کی موجودہ دعا کی درخواست کیا ہے؟ یا یہ اُمید ہے کہ آپ نے اپنے مسئلے کو دعا میں خُدا کے سپرد کر دیا ہوگا اور خود اسے اپنے زور پر حل کرنے کی کوشش میں نہیں لگے ہوں گے۔
کیونکہ آج خُدا آپ کو بالکل یہیں لے آنا چاہتا ہے۔اپنے پاس۔وہاں جہاں آپ کے مسئلے کا حل بغیر آپ کی اپنی کوشش کے ملتا ہے۔وہاں جہاں آپ کا غم نئی خوشی میں بدلتا ہے، بغیر اس کے کہ آپ زبردستی مسکرانے کی کوشش کریں۔وہاں جہاں آپ کی ناامیدی کے عالم میں اچانک ایک غیر متوقع دروازہ کھلتا ہے، بغیر اس کے کہ آپ نے اُسے دھکیل کر کھولا ہو۔اگر آپ بس خاموش رہیں، تو وہ آپ کی ضرورت پوری کرے گا!خُدا آپ کے لیے سب کچھ بہتر بنانا چاہتا ہے۔آپ کا کام صرف اتنا ہے کہ آج ایمان اور دعا کے ساتھ اُس کے حضور خاموش رہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے: وہ انتظار کے گھڑی میں وفادار رہا۔ کیا آپ بھی انتظار کے کسی دور سے گزر رہے ہیں؟ شاید آپ کو بھی حَبقُّوق کی زنندگی سے کچھ حوصلہ ملے!
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill