وفاداری سے انتظارنمونہ

آج ہی جئیں!
حبقُّوق 3:2، حبقُّوق 2:3، حبقُّوق 2:4
'اَے خُداوند مَیں نے تیری شُہرت سُنی اور ڈر گیا۔ اَے خُداوند اِسی زمانہ میں اپنے کام کو بحال کر۔ اِسی زمانہ میں اُس کو ظاہِر کر۔ قہر کے وقت رحم کو یاد فرما۔ 'حبقُّوق 3:2
حبقُّوق ایک نہایت دانشمند اور پختہ دعا کرتا ہے: "اَے خُداوند! میں تیرے کاموں سے خوف زدہ ہوں!"
سوچیں ذرا… اگر میں اپنے تمام دُکھ خُدا کے سامنے بیان کر چکا ہوتا اور وہ جواب میں یہ کہتا،
"میرے پاس منصوبہ ہے، لیکن میں بعد میں کام کروں گا۔"
تو کیا میں بھی اِتنے شکر گزار دل سے دعا کر پاتا؟
کیا آپ کر پائیں گے؟
خُدا حبقُّوق کو بتاتا ہے کہ وہ کیا کرنے والا ہے…
لیکن "کب" کرنے والا ہے، یہ نہیں بتاتا!
اور یہی تو وہ بات ہے جو ہم جاننا چاہتے ہیں، ہے نا؟
خُدا بس اِتنا کہتا ہے:
"'کیونکہ یہ رویا ایک مُقرّرہ وقت کے لِئے ہے۔ یہ جلد وقُوع میں آئے گی اور خطا نہ کرے گی۔ اگرچہ اِس میں دیر ہو تَو بھی اِس کا مُنتظِر رہ کیونکہ یہ یقِیناً وقُوع میں آئے گی۔ تاخِیر نہ کرے گی۔ '
حبقُّوق 2:3
آپ اس آیت کو کیسے پڑھتے ہیں؟اصل میں، اسے دو طرح سے پڑھا جا سکتا ہے۔اکثر لوگ پہلے پہل اِسے پڑھ کر مایوس ہو جاتے ہیں:یہ فوراً نہیں ہوگا…"
ارے واہ!صبر سے انتظار کرو…"کمال ہے!وقت لگے گا…"کیا بات ہے!لیکن…اگر ہم مثبت نظر سے دیکھیں تو اس آیت کے درمیان چھپے ہوئے خزانے نظر آئیں گے:
"مُقررہ وقت کے لیے۔"یہ تو یقینی بات ہے!آپ کا معجزہ ہوگا!اور اُس کا وقت خُدا پہلے ہی طے کر چکا ہے۔خُدا بہت واضح طور پر کہتا ہے:یہ عین وقت پر ہوگا!"اور جب تک وہ وقت نہیں آتا،
آپ کو افسردگی یا مایوسی میں نہیں جینا!بلکہ مکمل زندگی گزارنی ہے، بھرپور اور پُرامید!
کیونکہ جیسے لکھا ہے:
"'دیکھ مُتکِبّر آدمی کا دِل راست نہیں ہے لیکن صادِق اپنے اِیمان سے زِندہ رہے گا۔ 'حبقُّوق 2:4
اب دل سے سوچیں…کیا آپ واقعی ایمان اور وفاداری سے جی رہے ہیں؟یا بس بےچینی سے اپنے معجزے کا انتظار کر رہے ہیں کہ پہلے وہ ہو، پھر جینا شروع کریں؟
اگر ایسا ہے تو آج سے ایک نیا قدم اُٹھائیں!خُدا پر ایک نئے طریقے سے بھروسا کریں، چاہے ابھی انتظار باقی ہو۔کیونکہ آپ کا معجزہ، اپنے مُقررہ وقت پر ضرور آئے گا!
لیکن خُدا چاہتا ہے کہ آپ آج جئیں!چاہے آپ کا معجزہ کل ہی کیوں نہ ہو!
یاد رکھیں:
آپ ایک معجزہ ہیں!
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے: وہ انتظار کے گھڑی میں وفادار رہا۔ کیا آپ بھی انتظار کے کسی دور سے گزر رہے ہیں؟ شاید آپ کو بھی حَبقُّوق کی زنندگی سے کچھ حوصلہ ملے!
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill