وفاداری سے انتظارنمونہ

وفاداری سے انتظار

5 دن 7 میں سے

آپ کی خوشی کس پر منحصر ہے؟

کیا آپ اُن لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو آپ سے زیادہ کامیاب ہیں؟چلیں سچ بات کرتے ہیں: کیا کبھی کبھار آپ اُن لوگوں سے حسد محسوس کرتے ہیں؟ایسا لگتا ہے جیسے اُن کی زندگی آسان ہے۔بینک سے قرض بھی جلدی مل جاتا ہے، وہ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جن کے بارے میں آپ صرف خواب دیکھ سکتے ہیں، اور ایسی جگہوں پر چھٹیاں مناتے ہیں جنہیں آپ نے صرف تصویروں میں دیکھا ہوتا ہے۔۔۔یہ سب واقعی خوبصورت ہے — اگر یہ سب کچھ خُدا دیتا ہے!اور تبھی خوبصورت ہے جب ان سب کے ساتھ خُدا خود بھی زندگی میں شامل ہو!صرف وہی خوشی کو پائیدار اور حقیقی بناتا ہے!

سلیمان بادشاہ نے کہا:

"'لو! مَیں نے دیکھا کہ یہ خُوب ہے بلکہ خُوش نُما ہے کہ آدمی کھائے اور پِئے اور اپنی ساری مِحنت سے جو وہ دُنیا میں کرتا ہے اپنی تمام عُمر جو خُدا نے اُسے بخشی ہے راحت اُٹھائے کیونکہ اُس کا بخرہ یِہی ہے۔ نِیز ہر ایک آدمی جِسے خُدا نے مال و اسباب بخشا اور اُسے تَوفِیق دی کہ اُس میں سے کھائے اور اپنا بخرہ لے اور اپنی مِحنت سے شادمان رہے۔ یہ تو خُدا کی بخشِش ہے۔ '

واعِظ 5

:18-19

ایک شُکرگزار دل خُدا کو بہت عزیز ہے!آئیے پھر واپس چلتے ہیں حَبقُّوق کی طرف، جس کے بارے میں ہم اس ہفتے سیکھ رہے ہیں۔وہ حَبقُّوق جو اُن لوگوں سے سخت مایوس تھا جنہیں خُدا کا کوئی خوف نہ تھا!وہ لوگ جو چوری کرتے، دھوکہ دیتے، برباد کرتے، لالچ کرتے اور دوسروں کا مذاق اُڑاتے تھے۔

دیکھیں: حَبقُّوق 1:

7-11 کیا یہ سب آج بھی ہمیں نظر نہیں آتا؟افسوس کہ یہ رویے آج تک نہیں بدلے۔

لکھا ہے:قصوروار لوگ جن کا زور ہی اُن کا معبود ہے۔"

(حَبقُّوق 1:11) اور ہاں! جب سب کچھ اچھا چل رہا ہوتا ہے تو یہ کہنا آسان ہوتا ہے:

"یہ سب میں نے اپنی محنت سے بنایا ہے!"جب حالات اچھے ہوں تو اپنی کامیابی کو سب کے سامنے ظاہر کرنا دل کو خوش کرتا ہے۔خاندان کی ملاقات میں نئی گاڑی کے ساتھ پہنچنا اور سب کے ستائشی نظروں کا مرکز بننا بھی دل کو بھاتا ہے۔لیکن ایک بات ہمیشہ اپنے دل میں لکھ لیں، چاہے آپ امیر ہوں یا غریب، کامیاب ہوں یا جدوجہد میں: آپ کی خوشی اِس پر منحصر نہیں کہ آپ کے پاس کیا ہے، بلکہ اِس پر کہ آپ کے ساتھ کون ہے! یہ آپ کی محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ اُس کی نعمت ہے جو دیتا ہے!

لکھا ہے:

'شرِیروں کے گھر پر خُداوند کی لَعنت ہے لیکن صادِقوں کے مسکن پر اُس کی برکت ہے۔ یقیناً وہ ٹھٹّھابازوں پر ٹھٹھّے مارتا ہے لیکن فروتنوں پر فضل کرتا ہے۔ 'امثال 3

:33-34

آپ خُدا کی نظر میں ہیں، آپ اُس کی محبت میں ہیں!وہ اُس وقت بھی خوش ہوتا ہے جب آپ اچھے وقتوں میں اُس کا شکر ادا کرتے ہیں،اور اُس وقت بھی جب برے حالات میں اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

وفاداری سے انتظار

اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے: وہ انتظار کے گھڑی میں وفادار رہا۔ کیا آپ بھی انتظار کے کسی دور سے گزر رہے ہیں؟ شاید آپ کو بھی حَبقُّوق کی زنندگی سے کچھ حوصلہ ملے!

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill