وفاداری سے انتظارنمونہ

وفاداری سے انتظار

2 دن 7 میں سے

کیا خُدا آپ کو خود سے دور رکھے ہوئے ہے؟

حَبقُّوق 1:2، حَبقُّوق 3:18، حَبقُّوق 3:19

"کیا میں ہی واحد شخص ہوں جس سے خُدا بات نہیں کرتا؟"

یہ الفاظ اُس عورت کی زبان سے نکلے جس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ وہ اتوار کے روز "A Miracle Every Day" کے پہلے لائیو ایونٹ کے بعد عبادت میں آئی تھی۔

اُس نے مزید کہا، "میں سب کے بیچ کھڑی تھی اور اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کس طرح رُوحُ القُدس نے میرے آس پاس کے لوگوں کو چھُو لیا۔ لیکن خُدا نے مجھے نظر انداز کر دیا۔۔۔"

کیا آپ کو بھی ایسے لمحوں کا سامنا ہوا ہے؟حَبقُّوق نبی نے بھی ایسے وقت دیکھے۔ اور وہ تو نبی تھا! نبی تو وہ ہوتا ہے جو خُدا کی آواز سُنتا ہے، ہے نا؟

لیکن وہ بھی خاموشی کی گرفت میں آ گیا۔ وہ خاموشی جو ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ شاید خُدا ہمیں نظر انداز کر رہا ہے:

'اَے خُداوند! مَیں کب تک نالہ کرُوں گا اور تُو نہ سُنے گا؟ مَیں تیرے حضُور کب تک چِلاّؤُں گا ظُلم! ظُلم! اور تُو نہ بچائے گا؟ 'حبقُّوق 1:2

سچ تو یہ ہے کہ جب بھی میں کسی سے پوچھتا ہوں تو بہت کم لوگ کہتے ہیں، "ہاں، میں پوری طرح خُدا کو محسوس کر رہا ہوں۔"یہ حقیقت ہے کہ اُس پہلے "A Miracle Every Day" پروگرام میں میں نے بھی رُوحُ القُدس کو ایک عرصے بعد شدت سے محسوس کیا۔لیکن اکثر ایسا نہیں ہوتا کہ میں صبح اُٹھتے ہی یہ سوچوں، "واہ! میں خُدا کی حضوری کو فوراً محسوس کر رہا ہوں!"

نہیں، میں اُسے فوراً محسوس نہیں کرتا، مگر میں فوراً ایمان رکھتا ہوں!میں اُسے فوراً محسوس نہیں کرتا، مگر میں فوراً بھروسہ کرتا ہوں!کیونکہ خُدا صرف ایک احساس کا نام نہیں ہے، اس لئے خُدا پر ایمان لانے کے لیے کسی احساس کا انتظار نہ کریں!

حَبقُّوق کی کتاب کا آغاز تو اس شکایت سے ہوتا ہے کہ:تُو سُنتا نہیں"اور شاید یہی آپ کی زندگی کا حال بھی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کتاب کیسے ختم ہوتی ہے؟

'تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔ 'حبقُّوق 3:18

حَبقُّوق نے احساسات کا انتظار نہیں کیا۔ اُس نے ایک فیصلہ کیا!اور کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی!کیونکہ خُدا اُسے وہ دیتا ہے جس کی اُسے واقعی ضرورت ہے:

'خُداوند خُدا میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاؤں ہرنی کے سے بنا دیتا ہے اور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں چلاتا ہے۔ حبقُّوق 3:19

اسی طرح خُدا آپ کو بھی وہ سب کچھ دے گا جس کی آپ کو ضرورت ہے — اور یہ کسی عارضی احساس سے کہیں بڑھ کر ہوگا!آج ہی اپنے قادر خُدا میں خوشی منائیں!

آپ ایک معجزہ ہیں!

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

وفاداری سے انتظار

اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے: وہ انتظار کے گھڑی میں وفادار رہا۔ کیا آپ بھی انتظار کے کسی دور سے گزر رہے ہیں؟ شاید آپ کو بھی حَبقُّوق کی زنندگی سے کچھ حوصلہ ملے!

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill