وفاداری سے انتظارنمونہ

آپ کی اُمید زندہ ہے!
لوقا 19:10، حَبقُّوق 2:18
"کسی طرح میں نے یہ صبح کچھ اور ہی سوچ رکھی تھی۔"میرے سامنے کھڑا طالبعلم حیران و پریشان تھا۔جب کہا گیا کہ ہم آج صبح اسکول سروس میں جا رہے ہیں تو میں نے بالکل مختلف چیز کی توقع کی تھی۔مجھے لگا تھا کہ چرچ کے دروازے پر اپنے سارے مسائل چھوڑ کر اندر جانا ہوگا تاکہ اُس پاکیزگی میں کہیں فِٹ ہو سکوں۔لیکن پھر میں نے ایسا تجربہ کیا… بس زبردست!"یہ طالبعلم جو ظاہری طور پر بہت "اچھا" لگتا تھا، اُس دن اپنی ساری ظاہری اچھای کو پیچھے چھوڑ آیا تھا اور خُدا کی محبت کو محسوس کر رہا تھا۔
جب میں نے آخر میں دُعا کی دعوت دی تو اُس نے خوشی سے دعا میں شامل ہو کر خُدا سے بات کی۔لگتا ہے وہ ہمیشہ سے خُدا سے سننے کا خواہشمند تھا۔اُس کے دل میں ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ یسوع کے ساتھ رشتہ ہو،لیکن اب تک اُسے صرف یہ سننے کو ملا تھا کہ یہ سب کچھ اُس جیسے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔دل دکھتا ہے جب میں سوچتا ہوں کہ کتنے لوگ اپنے اندر خُدا کی چاہت رکھتے ہیں،
لیکن ساری زندگی یہ سوچ کر گزار دیتے ہیں کہ وہ خُدا کے لیے کافی اچھے نہیں ہیں۔یہ سوچتے ہوئے کہ چرچ کے دروازے پر اپنی فکریں چھوڑ کر ہی اندر جانا ہے تاکہ کسی طرح "فِٹ" ہو سکیں۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ زندہ خُدا خود آپ کے لیے تڑپتا ہے!
بائبل میں لکھا ہے:
"'کیونکہ اِبنِ آدمؔ کھوئے ہُوؤں کو ڈُھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے۔ 'لُوقا 19:10
یہی سچائی ہے!حَبقُّوق کے زمانے میں بھی لوگ راستے سے بھٹک گئے تھے۔یہ یقین کرنے کے بجائے کہ خُدا اُن سے ذاتی طور پر سننا چاہتا ہے،انہوں نے بُتوں کی پرستش شروع کر دی!
لکھا ہے:
"'کھودی ہُوئی مُورت سے کیا حاصِل کہ اُس کے بنانے والے نے اُسے کھود کر بنایا؟ ڈھالی ہُوئی مُورت اور جُھوٹ سِکھانے والے سے کیا فائِدہ کہ اُس کا بنانے والا اُس پر بھروسا رکھتا اور گُونگے بُتوں کو بناتا ہے؟ 'حبقُّوق 2:18
آج میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنے دل میں جھانکیں:کہیں آپ بھی اپنی فکروں کو خُدا کے دل کے دروازے پر یہ سوچ کر تو نہیں روک لیتے کہ آپ اُس کے لیے کافی نہیں؟یا کسی ایسے بُت کے سامنے رُک گئے ہیں جو آپ کی زندگی میں کسی بھی شکل میں ہو سکتا ہے؟چاہے جو بھی ہو، سیدھا خُدا کی طرف بڑھیں!کیونکہ اُس نے آپ کے لیے یہ سیدھا راستہ یسوع کے ذریعے ممکن بنایا ہے!
یاد رکھیں:
آپ ایک معجزہ ہیں!
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے: وہ انتظار کے گھڑی میں وفادار رہا۔ کیا آپ بھی انتظار کے کسی دور سے گزر رہے ہیں؟ شاید آپ کو بھی حَبقُّوق کی زنندگی سے کچھ حوصلہ ملے!
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill