وفاداری سے انتظارنمونہ

وفاداری سے انتظار

4 دن 7 میں سے

کیا آج آپ کا موڈ خراب ہے؟

حَبقُّوق 1:5

مجھے بتائیں، کیا آپ خوش رہنا چاہتے ہیں؟یہ ایک اچھا سوال ہے، ہے نا؟آخرکار، ہم تو جان بوجھ کر اُداس ہونے کا انتخاب نہیں کرتے۔زیادہ تر تو یہ کسی ایسی بات کی وجہ سے ہوتا ہے جو ہمارے ساتھ پیش آتی ہے۔اور یہ ضروری نہیں کہ کوئی بہت بڑا سانحہ ہو۔اکثر تو ٹیکس آفس کا کوئی خط یا پارکنگ چالان ہی کافی ہوتا ہے کہ ہمارا موڈ خراب ہو جائے اور دل بیٹھ سا جائے۔

یہ جملہ بھی عجیب ہے نا:آج میرا موڈ زمین میں دفن ہے!"کبھی سوچا ہے لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں؟زمین کے نیچے تہہ خانے میں ہم وہ چیزیں رکھتے ہیں جو ہم نہیں چاہتے کہ ہماری روزمرہ زندگی میں بکھری ہوں۔لیکن وقت آتا ہے جب وہی چیزیں ہمیں دوبارہ چاہیے ہوتی ہیں اور پھر ہمیں نیچے جا کر انہیں واپس لانا پڑتا ہے۔زیادہ تر تو دل نہیں چاہتا، مگر ضرورت ہوتی ہے، اس لیے جانا پڑتا ہے۔اگر آج آپ کا موڈ بھی "نیچے تہہ خانے" میں ہے تو شاید آپ کو بھی اُن سیڑھیوں سے نیچے اُترنا پڑے گا جہاں جانے کا دل نہیں چاہتا، تاکہ اپنا اچھا موڈ واپس لے آئیں۔

جب حَبقُّوق نے خُدا سے فریاد کی تو خُدا نے یہ نہیں کہا،لو جی! حاضر ہے تمہارا جواب!"

نہیں، بلکہ خُدا نے فرمایا:

'قَوموں پر نظر کرو اور دیکھو اور مُتعجِّب ہو کیونکہ مَیں تُمہارے ایّام میں ایک اَیسا کام کرنے کو ہُوں کہ اگر کوئی تُم سے اُس کا بیان کرے تو تُم ہرگِز باور نہ کرو گے۔ 'حبقُّوق 1:5..

لیکن اُس وقت قوموں میں کوئی حیرت انگیز کام ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا۔

تو پھر خُدا نے حَبقُّوق کو وہاں دیکھنے کو کیوں کہا؟دو وجوہات تھیں:کیونکہ جہاں آپ کو صرف بُرا نظر آتا ہے، وہاں بھی کچھ نہ کچھ اچھا موجود ہے!اور کیونکہ جو آج بُرا لگ رہا ہے، وہی خُدا کے لیے ایک معجزے کا بہترین موقع ہے — وہ معجزہ جس پر آپ جلد اُس کی تعریف کریں گے!تو اگر آج آپ کا موڈ نیچے گرا ہوا ہے تو خود کو یہ یاد دلائیں کہ اُسے وہاں سے نکال لانا ہے۔

اپنے حالات کو کھلی آنکھوں سے دیکھیں۔یہ بھی دیکھیں کہ آج بھی کون سی چیزیں بہتر ہیں، اور ایمان رکھیں کہ خُدا آپ کے موجودہ درد سے ایک زبردست معجزہ نکالے گا!

آپ ایک معجزہ ہیں!

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

وفاداری سے انتظار

اس ہفتے ہم پرانے عہد نامہ کے نبی حَبقُّوق پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن ایک بات یقینی ہے: وہ انتظار کے گھڑی میں وفادار رہا۔ کیا آپ بھی انتظار کے کسی دور سے گزر رہے ہیں؟ شاید آپ کو بھی حَبقُّوق کی زنندگی سے کچھ حوصلہ ملے!

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill